بھارتی وزیراعظم کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لئے نیویارک جانا ہے اور اسے پاکستانی فضائی حدود کی ضرورت ہے، لیکن پاکستان نے بھارتی وزیراعطم کو فضائی حدود کے استعمال کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے بیان میں اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ پاکستان نے بھارتی وزیراعظم کو پاکستانی فضائی حدود کے استعمال کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیرخارجہ نے بتایا کہ بھارت حکومت کی جانب سے درخواست آئی تھی کہ نریندر مودی نے جرمنی جانا ہے اس کے لئے انہیں 20 ستمبر جانے کے لئے اور 28 ستمبر واپسی کے لئے پاکستانی فضائی حدود کے استعمال کی اجازت درکار ہے۔

شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی رویے کو پیش نظر رکھتے ہوئے پاکستان نے فضائی حدود کے استعمال کی اجازت دینے سے انکار کرتے ہوئے بھارتی ہائی کمیشن کو آگاہ کر دیا ہے۔