نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے دو مزید بھارتی جاسوسوں کا سراغ لگا لیا ہے اور انکی شناختی تفصیلات ایران  اور افغانستان کو بھیج دی گئی ہیں۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی جاسوس سوامی آسیم آنند اور گوبند پارٹ ایران سے بلوچستان آئے اور مستونگ میں دہشتگردی کرائی۔ بھارتی جاسوس 13 جولائی کو مستونگ میں دہشتگردی کے حملے میں ملوث ہیں، بھارتی جاسوس دہشتگردی کی واردات کے بعد افغانستان فرار ہو گئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان نے بھارتی جاسوسوں کی شناخت کے لئے ایران اور افغانستان کو خطوط  لکھ دئیے ہیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل بھی پاکستان نے پاک افغان سرحد سے بھارت کے لئے جاسوسی کرنے والے ایک افغان شہری کو حراست میں لیا ہے جبکہ 2016 میں بلوچستان سے بھارتی بحریہ کے حاضر سروس افسر کلبھوشن جادھو کو گرفتار کیا تھا جس نے پاکستانی میں تخریب کاری کی کاروائیوں کا اعتراف آن کیمرہ کیا تھا۔