ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے نوٹیفکیشن اوگرا نے جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی نادرن کےسسٹم کے لیے گیس کی قیمت میں 0.94 ڈالرفی ایم ایم بی ٹٰی یو کمی کی گئی ہے جس کے تحت سوئی نادرن کےسسٹم کے لیے ایل این جی کی قیمت 10.07 ڈالر فی ایم ایم بی ٹٰی یو ہو گئی ہے

سوئی سدرن کے لیے ایل این جی کی قیمت میں 0.97 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کی کمی کی گئی ہے جس سے نئی قیمت 10.04 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کر دی گئی ہے