آج میری ٹائم کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کہتے ہیں پاک بحریہ ملکی میری ٹائم سیکٹر کی ترقی اور میری ٹائم آگہی کے فروغ میں صف اول کا کردار ادا رکر رہی ہے۔

ہر سال 26 ستمبرکو میری ٹائم کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔

اپنے پیغام میں نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا ہے کہ اس سال ورلڈ میری ٹائم ڈے کا موضع میری ٹائم کمیونٹی میں خواتین کو خودمختاربنانا ہے۔ قدرت نے پاکستان کو بے پناہ وسائل کی حامل ایک ہزار کلومیٹر سے زائد طویل ساحلی پٹی سے نوازا ہے۔ پاک چین اقتصادی راہداری کی مکمل فعالیت سے پاکستان میں میری ٹائم سر گرمیوں میں کئی گناہ اضافہ ہو گا۔

سربراہ پاک بحریہ کا کہنا تھا کہ خواتین کی میری ٹائم شعبہ جات میں دلچسپی ہمارے میری ٹائم پوٹینشل سے دیر پا فوائد کے حصول میں مددگار ہے۔ پاک بحریہ ملکی میری ٹائم سیکٹر کی ترقی اور میری ٹائم آگہی کے فروغ میں صف اول کا کردار ادا رکر رہی ہے۔ میری ٹائم سیکٹر میں خواتین کی خدمات کو عالمی سطح پر بروئے کار نہیں لایا گیا۔

ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا کہ پاک بحریہ،قومی میر ی ٹائم سیکٹر کی ترقی میں اپنی بھر پور مدد و تعاون کے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔