احتساب عدالت کے جج ارشد ملک ویڈیو سکینڈل کے مرکزی کردار ناصر بٹ نے ویڈیو کی فرانزک رپورٹ پاکستانی ہائی کمیشن لندن می جمع کرا دی ہے۔

ناصر بٹ جج ویڈیو سکینڈل کی فرانزک رپورٹ جمع کرانے پاکستانی ہائی کمیشن لندن آ رہے ہیں

جج ارشد ملک کے ویڈیو سکینڈل کے مرکزی کردار ناصر بٹ جن سے یہ معاملہ چلا اور جو جج ارشد ملک کی اکثر ویڈیوز میں نظر آئے آج برطانیہ کی ایک لیبارٹری سے ویڈیو کا فرانزک آڈٹ کرانے کے بعد رپورٹ لیکر لندن میں پاکستان کے پائی کمیشن میں پیش ہوئے۔

جج ویڈیو سکینڈل کے مرکزی ملزم ناصر بٹ پاکستانی ہائی کمیشن لندن میں موجود

ذرائع کا کہنا ہے کہ ناصر بٹ نے ویڈیو کی فرانزک رپورٹ پاکستانی ہائی کمیشن میں جمع کرا دی ہے اور ہائی کمیشن کو کہا ہے کہ اگر پاکستانی عدالت یا تحقیقاتی ایجنسیاں ویڈیو یا اسکی فرانزک رپورٹ کے حوالے سے کوئی بیان لینا چاہیں تو ویڈیو لنک کے ذریعے لے سکتے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ناصر بٹ نے پاکستانی ہائی کمیشن حکام کو یہ بھی کہا ہے کہ اگر پاکستانی تحقیقاتی ایجنسیاں لندن آ کر ان سےکوئی بھی تحقیقات کرنا چاہیں تو وہ ہائی کمیشن میں پیش ہوکر انکے سوالوں کا جواب دینے کے لئے تیار ہیں۔

ناصر بٹ کی جانب سے فرانزک رپورٹ جمع کرانے کے بعد اب پاکستانی ہائی کمیشن کی صوابدید ہے کہ وہ یہ رپورٹ پاکستان بھیجیں یا اعلیٰ حکام سے مشورہ کیا جائے کہ ناصر بٹ کی جانب سے جمع کرائی جانے والی فرانزک رپورٹ کی کیا اہمیت ہوگی۔