نیب نے زیرالتوا ریفرنسز کیلئے درخواستیں دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا، چیئرمین نیب جاوید اقبال کہتے ہیں کہ مضاربہ اورمشارکہ اسکینڈل میں ملوث 43 ملزمان کوپکڑاگیا ہے اور غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائٹیزکے متاثرین کو اربوں روپے واپس دلوائے گئے۔

قومی احتساب بیورو کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق نیب کے 1 ہزار 210 ریفرنس احتساب عدالتوں میں زیرالتوا ہیں جس پر چیئرمین نیب نے درخواستیں دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

چئیرمین نیب کا کہنا ہے کہ میگاکرپشن کیسز جلد منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔ مضاربہ اورمشارکہ اسکینڈل میں ملوث 43 ملزمان کوپکڑاگیا ہے اور غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائٹیزکے متاثرین کو اربوں روپے واپس دلوائے گئے ہیں۔

جسٹس جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ نیب عدالتوں سے بدعنوان عناصرکوسزا دلوانےکی شرح 70 فیصد ہے، گیلپ اورگیلانی سروےنیب پرعوام کےاعتماد کا ثبوت ہیں۔

اعلامئے کے مطابق نیب نے 22ماہ میں 600 ریفرنسزعدالتوں میں دائرکیے ہیں اور اب تک 71 ارب روپےقومی خزانےمیں جمع کرائے گئے ہیں۔