محرام الحرام کا چاند نظر آ گیا ہے، یکم محرم الحرام یکم ستمبر کو ہوگی جبکہ یوم عاشور 10 ستمبر بروز منگل ہوگا۔

نئے ہجری سال کا آغاز ہو گیا ہے۔ اس بات کا اعلان پاکستان کی مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے  ملک کی زونل رویت ہلال کمیٹیوں سے ملنے والے شواہد کے بعد کیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، ملائشیا اور ترکی میں محرم الحرام کا چاند نظر آ گیا تھا جسکے ساتھ ہی نئے ہجری سال 1441 ہجری کا آغاز ہو گیا ہے