مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور مظالم پر امریکی ریاست ٹیکساس کی ایک ضلعی عدالت نے مودی کو طلب کر لیا ہے۔

عدالت نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ بھارتی وزیرداخلہ امیت شاہ اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل کنول جیت سنگھ کو بھی طلب کیا ہے۔

واضح رہےکہ نریندر مودی کو 2014 میں بھی بطور بھارتی وزیراعظم پہلے امریکی دورے پر نیویارک کی عدالت نے گجرات فسادات میں طلب کیا تھا۔