پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم مصباح الحق کو آئندہ کے لئے ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے مصباح الحق کو ٹیم کا ہیڈ کوچ جبکہ وقار یونس کو بولنگ کوچ برقرار رکھا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق مصباح الحق چیف سلیکٹر کی اضافی ذمہ داریاں بھی نبھائیں گے۔

نئے عہدیداروں کی سلیکشن کا اعلان پاکستان کرکٹ بورڈ آج کسی وقت کرے گا جبکہ مصباح الحق باقاعدہ ہیڈ کوچ مقرر کئے جانے کے بعد آج سہہ پہر پریس کانفرنس کریں گے۔