ذرائع کے مطابق پی سی بی سے معاہدہ کرنے سے قبل مصباح الحق نے ہر قسم کی کرکٹ کو خیرباد کہہ دیاہے اور اب مستقبل میں وہ کوچ کی حیثیت سے اپنے جوہر دکھائیں دیں گے۔

طاقتور ترین کوچ کے ساتھ ساتھ مصباح سب سے مہنگے اور سب سے زیادہ تعلیم یافتہ پاکستانی کوچ ہیں، پاکستانی کوچ کو دوہری ذمہ داری دے کر انہیں مکی آرتھر کے مساوی پیکیج دیا گیا ہے جو تقریبا 28 لاکھ روپے ماہانہ ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مصباح الحق، سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق کی جگہ کام کریں گے، انضمام الحق ماہانہ تقریبا 16 لاکھ روپے تنخواہ لیتے تھے۔