غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ کے محکمہ خزانہ نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ مفتی نور ولی محسود سمیت کئی دیگر تنظیموں کے رہنماوں کو عالمی دہشتگرد قرار دے دیا ہے۔

کالعدم ٹی ٹی پی کے سبراہ مفتی نور ولی محسود کی فائل فوٹو

امریکا نے حزب اللہ، ایرانی پاسداران انقلاب، القاعدہ، حماس، فلسطین اسلامک جہاد اور داعش سے وابستہ دیگر افراد کو بھی عالمی دہشت گرد قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی سربراہ مفتی نور ولی محسود کی سربراہی میں بھی اس تنظیم نے پاکستان میں ہونے والی کئی دہشتگردانہ کاروائیوں کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

مفتی نور ولی محسود کو ملا فضل اللہ کے بعد ٹی ٹی پی کا سربراہ بنایا گیا تھا۔ ملا فضل اللہ 2018 میں امریکی ڈرون حملے میں مارا گیا تھا۔

امریکہ نے گزشتہ ماہ بلوچستان میں دہشتگردی کی کاروائیوں میں ملوث ایک کالعدم تنظیم بلوچستان لبریشن آرمی کو بھی عالمی دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کیا تھا۔