گزشتہ روز ڈسٹرکٹ ایجوکیش آفیسر فی میل پشاور کے ہری پور کے لئے عبایا کو لازم قرار دینے کے سرکلر کو کے پی کے کی صوبائی حکومت نے منسوخ کر دیا ہے۔

گزشتہ روز نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی مشیر ضیا بنگش نے بھی کہا تھا کہ عبایا کو لازم قرار دینے کے فیصلے کو صوبے بھر میں نافذ کریں گے جبکہ صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہا تھا کہ عبایا کو لازم قرار نہیں دیا گیا۔

میڈیا میں عبایا کو لازم قرار دینے کی خبروں پر نوٹس لیتے ہوئے وزیراعلٰی کے پی کے محمود خان نے سیکرٹری ایجوکیشن کو نوٹیفکیشن منسوخ کرنے کی ہدایات دی تھیں جسکے بعد ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نے اس حکم مانے کو منسوخ کر دیا ہے

آج ڈی پی او پشاور کی جانب سے ایک سرکلر جاری کیا گیا ہے جس میں سکول طالبات کےلئے عبایا لازم قرار دینے کے گزشتہ روز کے حکم نامے واپس لینے کا کہا گیا ہے۔