وزیراعظم عمران خان کی اپیل پر آج جمعۃ المبارک پر کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کے لئے کشمیر آور منایا گیا جس میں پوری قوم نے یک زبان متحد ہوکر کشمیریوں کی آزادی اور حق خودارادیت کی حمایت کی۔

دوپہر 12 بجے وزیراعظم عمران خان انکی کابینہ کے اراکین، اراکین پارلیمنٹ اور حتیٰ کہ ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والوں کی ایک کثیر تعداد نے اسلام آباد میں کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت کا اعلان کیا۔

ڈٰی چوک اسلام آباد میں شہریوں کا کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کے لئے اجتماع

اسلام آباد میں سکول کے بچوں کی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی

ڈی چوک اسلام آباد

کوئٹہ میں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال یوسف کا شہریوں کے ہمراہ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی