اسلام آباد ہائیکورٹ کے سابق جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو ہٹائے جانے کا معاملہ، سپریم کورٹ نے تین درخواستوں پر رجسٹرار کے اعتراضات ختم کردیئے.

جسٹس عمر عطا بندیال نے اعتراضات کےخلاف اپیل کی چیمبر سماعت کی۔ درخواستیں کراچی بار، اسلام آباد ہائی کورٹ بار اور لاہور ہائیکورٹ بار راولپنڈی بنچ کی جانب سے دائر کی گئی تھی جن پر سماعت ہوئی، عدالت نے قرار دیا کہ رجسٹرار آفس درخواستوں کو کھلی عدالت میں سماعت کے لئے مقرر کرے۔  درخواست گزاروں کیجانب سے سینیئر وکیل رشید اے رضوی اور محمد قاسم میر جٹ پیش ہوئے۔