آئی ایم ایف کا اعلیٰ سطحی وفد آج اسلام آباد پہنچ رہا ہے، وفد سولہ سے بیس ستمبر کے دوران پاکستان میں قیام کرے گا۔

آئی ایم ایف کے وفد کی قیادت ڈائریکٹر برائے وسط ایشیا، مشرق وسطٰی جہاد الظہور کریں گے۔ وفد مشیر خذانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ سمیت اعلیٰ حکومتی عہدیداروں سے ملاقاتیں کرے گا۔

اس حوالے سے کچھ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کا وفد اس مرتبہ صوبائی حکام اور قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اراکین سے بھی ملاقات کرے گا کیونکہ آئی ایم ایف کو پاکستان کے گزشتہ مالی سال کے نتائج سے تحفظات ہیں۔

اس حوالے سے آئی ایم ایف کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کا پہلا جائزہ اجلاس دسمبر سے قبل ہونا ہے، آمدہ دورے کا مقصد پاکستان حکام سے ملاقاتیں اور معاشی ڈیٹا پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔