حکومت نے سندھ اور بلوچستان کے اراکین سے حلف نہ لینے پر چیف الیکشن کمشنر سردار رضا کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے مقرر دو نئے الیکشن کمیشن اراکین سے حلف نہ لینے پر چیف الیکشن کمشنر سردار رضا کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے سپریم جوڈیشل کونسل میں سردار رضا خان کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کیلئے قانونی مشاورت مکمل کر لی ہے۔

حکومت کا موقف ہے کہ چیف الیکشن کمشنر نے سندھ اور بلوچستان کے اراکین سے حلف لینے سے انکار کیا، حکومت کی جانب سے مقرر اراکین سے حلف نہ لینا آئین کی خلاف ورزی ہے،

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کا موقف ہے کہ چیف الیکشن کمیشنر اس قسم کے اقدام کے بعد اپنے عہدے کیلئے موزوں نہیں رہے اس لئے حکومت ریفرنس میں سردار رضا کو چیف الیکشن کمشنر کے عہدے سے ہٹانے کی استدعا کرے گی۔