جرمنی نے پاکستان کو 10 کروڑ 90 لاکھ ڈالر دینے کا اعلان کردیا۔ اڑھائی کروڑ ڈالر پاکستان کے لیے آسان شرح سود پر بجٹ سپورٹ کے لیے ہیں۔

وزارت خزانہ سے جاری اعلامیہ کے مطابق باقی کی رقم صحت، لیبر قوانین، منصوبوں کی تکمیل اور گڈ گورننس کے لیے استعمال ہوگی۔

واضح رہے کہ 11 سے 13 ستمبر پاکستان اور جرمنی کے درمیان مشترکہ ترقیاتی منصوبوں پر مذاکرات جرمنی میں ہوئے تھے۔ پاکستانی وفد کی سربراہی سیکرٹری اقتصادی امور نور احمد نے کی۔