پاک فوج کے چار میجر جنرلز کو ترقی دے دی گئی ہے

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر سے جاری اعلامئے کے مطابق چار میجر جنرل کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔

ترقی پانے والے جنرلز میں میجر جنرل محمد عامر، میجر جنرل محمد چراغ حیدر، میجر جنرل ندیم احمد انجم اور میجر جنرل خالد ضیا شامل ہیں