وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی تین روزہ دورے پر اسلام آباد سے جنیوا روانہ ہو گئے ہیں جہاں وہ  ہیومن رائٹس کونسل کے 42ویں اجلاس میں شریک مندوبین کے سامنے نہتے کشمیریوں کا مقدمہ پیش کریں گے۔

ہ

ہیومن رائٹس کونسل کا 42واں اجلاس جنیوا میں ہو رہا ہے جہاں دنیا بھر سے مندوبین شرکت کریں گے۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی مندوبین کو کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کریں گے

وزیر خارجہ، جنیوا میں او آئی سی، ڈبلیو ایچ او کے رہنماؤں سے ملاقات کے علاوہ مقامی و بین الاقوامی میڈیا نمائندگان سے گفتگو اور مختلف علاقائی اور عالمی امور پر پاکستان کا موقف اور نقطہ نظر بھی پیش کریں گے۔

وزیر خارجہ اپنے مختصر قیام کے دوران بھارت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں اٹھائے گئے یکطرفہ غیر آئینی اقدامات اور ان کے نتیجے میں خطے کو درپیش خطرات کی جانب دنیا کی توجہ دلائیں گے۔

جنوبی ایشیا میں امن و امان کی مخدوش صورتحال کے تناظر میں وزیر خارجہ کے اس دورے کو خاصی اہمیت دی جا رہی ہے۔