فائرنگ کا واقعہ اسلام آباد میں واقع قائداعظم یونیورسٹی میں پیش آیا جس سے طالبہ سمیت دو افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

فائرنگ سے زخمی ہونے والا طالب علم معظم کمال

فائرنگ سے زخمی ہونے والی طالبہ ثانیا

تفصیلات کے مطابق نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے یونیورسٹی کے اندر فائرنگ کی جس  سے ایک طالبہ اور ایک طالب علم زخمی ہو گئے۔

دونوں زخمی طلبا کو طبی امداد کے لئے پولی کلینک ہسپتال منتق کر دیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی آپریشن وقار الدین سید کے مطابق علاقہ کی ناکہ بندی کر دی گئی ہے اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کی شناخت معظم کمال اور ثانیہ کے نام سے ہوئی ہے۔