راولپنڈی کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کی ایمرجنسی میں پولیس کے وردی میں ملبوس شخص داخل ہوا اور فائرنگ کر دی جس سے دو افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے

پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت تحسین کے نام سے ہوئی ہے جس نے پولیس کی وردی زیب تن کر رکھی ہے، وہ ہسپتال کی ایمرجنسی میں داخل ہوا اور فائرنگ کر دی، جس سے ایمرجنسی میں موجود دو افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق جو دو افراد ملزم کی گولیاں کا نشانہ بنے ہیں ان کے نام لاراسب اور نوید ہیں۔ یہ واقعہ ذاتی دشمنی کا لگتا ہے، لاراسب نے دو روز قبل تحسین کے والد کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا جس کا ملزم کو دکھ تھا