معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ یزید کے پیروکار فسطائی مودی نے مظلوم کشمیریوں کے بنیادی آئینی، جمہوری و انسانی حقوق غصب کرکے ان کی مذہبی آزادی بھی سلب کر لی ہے۔

نویں محرم الحرام کے موقع پر اپنے ٹوئٹرپیغام میں ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے نہتے کشمیری عزاداروں پر مظالم اور گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قاتل مودی کی غاصب فوج کے بدترین محاصرے اور کرفیو کے باوجود باہر نکل کر کشمیریوں نے حضرت امام حسین کی سنت کو زندہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ حسینیت کے علمبرداروں نے بھارتی جبر کو للکار اور حق و سچ پر ڈٹےرہنے کے غیر متزلزل عزم کا اظہار کیا، وہ دن دور نہیں جب یزید کی طرح بھارت اور ظالم مودی بھی عبرت کا نشان بنے گا اور کشمیر آزاد ہوگا۔