ڈینگی کنڑول اینڈ آپریشن روم وفاقی سیکرٹری ہیلتھ ڈاکٹر اللہ بخش ملک کی ہدایت پر قائم کیا گیا ہے جو نوٹیفکیشن کے مطابق 24 گھنٹے تک کام کرے گا۔

ملک بھر سے 10 ہزار افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے جس کی وجہ حکومت ڈینگی وائرس کی روم تھام کہ لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق راولپنڈی میں 152، اسلام آباد میں 284 افراد، سرگودھا میں 6 اور لاہور میں 4 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

خیبر پختونخوا میں ڈینگی کے مزید 189 کیسز سامنے آگئے ہیں جس کے بعد مریضوں کی تعداد 2502 ہوگئی ہے۔

ادھر بلوچستان میں ڈینگی سے مرنے والوں کی تعداد تین اور متاثرہ مریضوں کی تعداد 2618 سے تجاوز کرگئی ہے۔