بھارت کے چاند مشن کی ناکامی پر وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے طنز کے تیر برسا دیے۔

وزیر سائنس و ٹیکنالوجی کی ٹویٹ کا عکس

ٹوئٹر پر جاری بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ مودی سیٹلائٹ کمیونی کیشن پر ایسے بھاشن دے رہے تھے جیسے وہ سیاست دان نہیں خلا نورد ہوں، غریب عوام کے 900 کروڑ روپے ضائع کرنے پر لوک سبھا کو مودی سے جواب طلب کرنا چاہیے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بھارتی ٹرول انہیں دھمکا رہے ہیں جیسے بھارتی چاند مشن کو انہوں نے ناکام بنایا ہے، کیا ہم نےکہا تھا کہ ان نالائقوں پر 900 کروڑ لگاؤ ؟ اب صبر کرو اور سونے کی کوشش کرو۔

فواد چوہدری کے مودی پر طنز کے تیر

فوادچوہدری نے کہا کہ جو کام آتا نہیں، پنگا نہیں لیتے، چاند کے بجائے کھلونا ممبئی میں اتر گیا۔

خلائی مرکز سے مودی کے مایوس ہو کر چلے جانے پر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وہ یہ لمحہ نہیں دیکھ سکے جس پر انھیں افسوس ہے ۔