الیکشن کمیشن نے سندھ کی صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 11 لاڑکانہ میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا، پی ایس 11 میں ضمنی انتخاب 17 اکتوبر کو ہو گا۔

سندھ کی صوبائی اسمبلی  پی ایس 11 لاڑکانہ کی نشست گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے معظم علی خان کی نااہلی کے باعث خالی ہوئی تھی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری انتخابی شیڈول کے مطابق امیدوار کاغذات نامزدگی 13 سے 15 ستمبر تک جمع کرا سکیں گے۔ ریٹرننگ افسر کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی 19 ستمبر تک کریں گے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ کاغذات نامزدگی پر اپیلیں 23 ستمبر تک دائر ہو سکیں گی۔ اپیلوں پر فیصلے 26 ستمبر تک کیے جائیں گے۔ امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی 28 ستمبر تک واپس لے سکیں گے۔

امیدواروں کو انتخابی نشانات 29 ستمبر کو الاٹ کیے جائیں گے جبکہ اس حلقے میں الیکشن 17 اکتوبر کو ہوں گے۔