اسلام آباد راولپنڈی سمیت خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر کے علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

راولاکوٹ، مانسہرہ، کوٹلی، بھمبر،میرپور اور نکیال سمیت دیگر علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5 تھی اور گہرائی 12 کلو میٹر تھی۔

زلزلے کا مرکز کشمیر اور بھارت کا سرحدی علاقہ بتایا جا رہا ہے۔ زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا لیکن اس کے نتیجے میں کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی