جڑواں شہروں میں ڈینگی مچھر تاحال قابو سے باہر ہے۔ روزانہ کی بنیاد ہر ڈینگی سے متاثر مریضوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

ترجمان پمز اسپتال ڈاکٹر وسیم خواجہ کا کہنا ہے کہ روزانہ 70 سے 100 مریض ایسے آتے ہیں جو ڈینگی سے متاثرہ ہوتےہیں۔

ترجمان کے مطابق آج بھی ڈینگی سے متاثرہ 40 مریض پمز میں داخل ہوئے ہیں جن میں سے 5 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

ڈاکٹر وسیم خواجہ کا کہنا ہے کہ رواں ماہ میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد کے ہسپتالوں میں آنے والے ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کا تعلق اسلام آباد سے ملحقہ نواحی علاقوں کے علاوہ دیگر شہروں سے بھی ہے۔