راولپنڈی کے بینظیر بھٹو ہسپتال میں زیر علاج ڈینگی سے متاثرہ ایک خاتون مریض جاں بحق ہو گئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق موجودہ سیزن میں گزشتہ دو ماہ کے دوران راولپنڈی کے مختلف ہسپتالوں میں ڈینگی سے متاثرہ 900 مریض لائے گئے ہیں

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈینگی سے متاثرہ ایک خاتون مریض بینظیر ہسپتال میں زیر علاج تھی آج جانبحق ہو گئی ہے۔

اس حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ اس بار برسات کے موسم شروع ہونے سے پہلے حکومت نے کوئی حفاظتی اقدامات نہیں کئے جس وجہ سے ڈینگی مچھر کںٹرول سے باہر ہو گیا ہے۔

دوسری جانب انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ جلد ڈینگی مچھر پر قابو پا لیں گے