پنجاب میں ڈینگی ایک مرتبہ پھر کنٹرولل سے باہر ہونے لگا ہے، ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے

راولپنڈی ہسپتال میں ڈینگی کے مریضوں کے لئے مختص وارڈ

صوبائی محکمہ صحت کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 85 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی جن میں راولپنڈی میں 57، اسلام آباد میں 26، سیالکوٹ اور سرگودھا میں ایک ،ایک مریض رپورٹ ہوئے۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ اس مرتبہ ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ راولپنڈی میں دیکھنے میں آئی ہے۔

محکمہ صحت نے بتایا کہ سب سے زیادہ راولپنڈی میں 629 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی، پنجاب میں رواں برس 683 اور ملک بھر میں 979 افراد ڈینگی وائرس سے متاثر ہوئے۔