شریف خاندان کے خلاف چلنے والے منی لانڈرنگ کیس میں ایک بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے جب احتساب عدالت نے سلمان شہباز کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے شہبازشریف کے صاحبزادے سلمان شہباز کی جائیداد قرقی کے لیے عدالت سے رجوع کیا گیا تھا۔

کیس کی سماعت لاہور کی احتساب عدالت میں ہوئی، عدالت کے منتظم جج ملک امیر محمد خان نے درخواست کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران نیب کی استدعا منظور کر لی گئی اور عدالت کی جانب سے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے صاحبزادے سلمان شہباز کی جائیداد بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے سلمان شہباز کو اشتہاری قرار دینے کیلئے بھی کارروائی اور اشتہارات شائع کرانے کا حکم دیا۔