اسلام آباد کی مقامی عدالت نے احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک کے ویڈیو اسکینڈل کیس میں نامزد تینوں ملزمان کو بری کردیا ہے۔

فائل فوٹیج: جج ارشد ملک ناصر جنجوعہ کے دفتر میں ان سے ملاقات کر رہے ہیں

جج ارشد ملک ویڈیو سکینڈل کیس کی سماعت اسلام آباد کی مقامی عدالت میں ہوئی جس میں ایف آئی اے کے تفتیشی افسر نے تحقیقاتی رپورٹ عدالت میں جمع کرائی۔

ایف آئی اے کے تفتیشی افسر اور پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ تحقیقات کے دوران ملزمان کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ملا لہٰذا انہیں کیس سے بری کردیا جائے۔

عدالت نے ایف آئی اے کی استدعا پر کچھ دیر کے لیے فیصلہ محفوظ کیا جو بعد میں سناتے ہوئے وفاقی تحقیقاتی ادارے کی درخواست منظور کرلی اور کیس میں نامزد تینوں ملزمان ناصر جنجوعہ، خرم یوسف اور غلام جیلانی کو عدم شواہد کی بناء پر بری کردیا۔