پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کے خلاف کئے جانے والے آپریشنز نے پاک فوج کو جنگ کے لئے سخت جان کر دیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور ہیڈکوارٹرز لاہور اور پنجاب رینجرز کے ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران آرمی چیف کو سرحدوں کی صورتحال اور فوج کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر جوانوں اور افسران سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ انہیں فوج کے افسروں اور جوانوں پر فخر ہے جو قوم کی توقعات پر پورا اترے۔

انہوں نے کہا کہ انسداد دہشت گردی آپریشنز نے پاک فوج کو جنگ کیلئے سخت جان کردیا ہے، ہم اپنے ارادوں میں ثابت قدم ہیں۔