پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر سے جاری اعلامئے کے مطابق آرمی چیف نے یومِ دفاع پر شہدا کے اہلِ خانہ سے اظہارِ ہمدردی پر قوم کا شکریہ ادا کیا ہے۔

اعلامئے کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ شہدا ہمارا فخر ہیں جبکہ انکے اہلِ خانہ ہماری ذمہ داری ہے۔

ترجمان پاک فوجی میجر جنرل آصف غفور نے بھی یومِ دفاع و شہدا کی غیرمعمولی کوریج پر میڈیا کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ میڈیا نے خصوصی طور پر یوم شہدا کی تقاریب نشر کیں بالخصوص یوم شہدا کی تقاریب کو دوبارہ نشر کرنے پر میڈیا کا کردار لائقِ تحسین ہے۔