سہہ فریقی مذاکرات کے سلسلے میں پاکستان کے دورے پر آئے چینی وزیرخارجہ وانگ ژی نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی ہے جس میں دو طرفہ تعلقات، باہمی تجارت سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

چینی وزیرخارجہ نے وفد کے ہمراہ وزیراعظم عمران خان سے وزیراعظم ہاوس میں ملاقات کی۔ ملاقات کرنے والے وفد میں چینی نائب وزیرخارجہ، پاکستان میں متعین چینی سفیر اور دیگر حکام شامل تھے۔

ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، باہمی تجارت اور دیگر دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی۔  وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی، وزیر منصوبہ بندی خسرو بختیار اور دیگر اعلیٰ حکام بھی ملاقات میں شریک تھے۔

اس سے قبل چینی وزیرخارجہ وانگ ژی نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے بھی ایوان صدر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں چینی وفد بھی ان کے ہمراہ تھا۔