سہہ فریقی مذاکرات کے تیسرے دور میں شرکت کے لیے چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے چینی اور افغان ہم منصبوں کا نور خان ائیربیس پہنچنے پر استقبال کیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی زیرصدارت ہونے والے سہہ فریقی مذاکرات میں چینی وفد کی سربراہی وزیر خارجہ وانگ ژی جب کہ افغان وفد کی نمائندگی وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی کریں گے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پاکستان، چین اور افغانستان کے سہ فریقی مذاکرات ہو رہے ہیں۔ افغانستان میں امن و امان سے پورا خطہ ترقی کرے گا، قیام امن سے افغانستان بھی گوادر بندر گاہ سے فوائد حاصل کر سکے گا۔