وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سستا ترین منرل واٹر ایک روپے میں فی لیٹر دستیاب ہوگا۔ تجرباتی بنیادوں پر پہلے اسے سرکاری دفاتر میں فراہم کیا جائے گا جبکہ دوسرے مرحلے میں یہ ملک بھر میں دستیاب ہوگا۔

وزیر سائنس و ٹیکنالوجی کا کہنا ہے کہ پانی کو صاف شفاف بنانے کے لئے پلانٹ وزارت سائنس خود تیار کرے گی اور تمام تحصیلوں میں دستیاب پانی میں موجود نمکیات کے مطابق وہاں پر پلانٹ نصب کئے جائیں گے۔

انکا کہنا تھا کہ ان کی کوشش ہے کہ ملک بھر میں صاف شفاف پانی دستیاب ہو، اس مقصد کے لئے پانی کی صفائی کے پلانٹ ملک بھر میں لگائے جائیں گے، لیکن پہلے مرحلے میں یہ پانی صرف سرکاری دفاتر کے لئے دستیاب ہوگا جبکہ دوسرے مرحلے میں اسے ملک بھر میں قابل استعمال بنایا جائے گا۔