سیاحتی مقام بابو سر ٹاپ کے قریب مسافر کوچ پہاڑ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں سکیورٹی فورسز کے 10 جوانوںسمیت 26 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

 

ترجمان گلگت بلتستان حکومت کے مطابق اسکردو سےراولپنڈی جانے والی تیز رفتار مسافر کوچ بابوسر ٹاپ کے قریب موڑ کاٹتے ہوئے پہاڑ سے ٹکرا گئی۔

ترجمان کے مطابق حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 26 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوئے۔

مشہ بروم ٹورز سے ملنے والی لسٹ کے مطابق 10 جانبحق افراد سکیورٹی فورسز کے جوان ہیں جن کا تعلق 25 ایف ایف اور 72 پی آر سے ہے۔ حادثے میں جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو چلاس کے اسپتال

مشہ بروم ٹورز سے ملنے والی جانبحق افراد کی لسٹ

منتقل کیا جا رہا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق  دور دراز علاقے کے باعث امدادی کارروائی میں مشکلات کا سامنا ہے۔

ترجمان گلگلت  بلتستان حکومت فیض اللہ فراق نے بتایا کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے 26 افراد کی لاشیں ۔نکالی جاچکی ہیں جب کہ 12 مسافر شدید زخمی ہیں