تفصیلات کے مطابق سرگودھا کے ایک نجی اسپتال میں خاتون کے ہاں 6 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔

6 بچوں کی پیدائش سرگودھا کے نواحی علاقے پھلروان کی رہائشی خاتون غزالہ بی بی کے ہاں ہوئی ہے جس میں 4 بیٹے اور 2 بیٹیاں ہیں۔ 6 بچوں کی پیدائش پر اہلخانہ نے مٹھائیاں تقسیم کیں۔

اہل خانہ کے مطابق خوش نصیب جوڑے کے ہاں 7 سال کے بعد اولاد ہوئی ہے جب کہ ڈاکٹرز کے مطابق ماں اور بچے صحت مند ہیں۔