سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ انہیں ڈاکٹروں نے بتایا کہ ہم پر بہت پریشر ہے، اسی وجہ سے میرے والد کو زبردستی دوبارہ جیل بھیج دیا

آصفہ بھٹو زدداری میڈیا سے گفتگو کر رہی ہیں

گیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آصفہ بھٹو زرداری کا کہنا تھاکہ انکے والد آصف علی زرداری کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، اگر انہیں کچھ ہوا تو ذمہ دار موجودہ حکومت ہوگی، انہیں کچھ دیر قبل میڈیا سے معلوم ہوا ہے کہ انکے والد کو دوبارہ جیل بھیج دیا گیا ہے جبکہ نیب کی تحویل میں ہونے والی میڈیکل رپورٹ میں واضح بتایا گیا ہے کہ آصف علی زرداری کی تین شریانیں بند ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری ملک کے شہر ی اور وہ واحد صدر ہیں جو ملک سے بھاگے نہیں اور مقدمات کا سامنا کررہے ہیں، انکے ساتھ زیادتی کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ آصف علی زردادی کو گزشتہ روز اڈیالہ جیل سے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز پمز میں داخل کرایا گیا تھا جنہیں آج دوبارہ جیل بھیج دیا گیا ہے۔