بھارتی فضائیہ کا ایک اور جنگی طیارہ مگ 21 گر کر تباہ ہو گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مدھیا پردیش میں بھارتی جنگی طیارہ مگ 21 معمول کی تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہو گیا تاہم طیارے میں موجود دونوں پائلٹ گروپ کیپٹن اور اسکوارڈن لیڈر نے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچا لی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فضائیہ نے وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

واضح رہے کہ آج کل مگ 21 کے انسٹرکٹر کے فرائض ونگ کمانڈر ابھینندن نبھا رہے ہیں، وہی ابھینندن جنہیں 27 فروری کو پاکستان دراندازی کی کوشش میں طیارہ تباہ کرکے گرفتار کر لیا گیا تھا تاہم بعد میں حکومت پاکستان نے انہیں رہا کر دیا تھا۔