طورخم بارڈر سے گرفتار کیا جانے والا یہ بھارتی جاسوس افغان باشندہ ہے

عمر داود کے پاسپورٹ کا عکس

ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر عمران شاہد نے پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ 22 اگست کو طورخم بارڈر سے ایک افغان باشندے کو گرفتار کیا گیا تھا جسکا نام عمر داود ہے۔ اس کے پاس افغان پاسپورٹ بھی تھا جو 5 بار بھارت بھی جا چکا ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے نے بتایا کہ عمر داود افغان اور بھارتی ایجنسیوں کے لیے کام کر رہا تھا، اس سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اس سے قبل بھی کئی بھارتی جاسوسوں کو گرفتار کر چکا ہے اور بھارت کی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے جاسوس کلبھوشن جادھو کے خلاف پاکستان میں مقدمہ بھی چل رہا ہے۔