افغان صوبے نگرہار میں افغان فورسز نے دہشتگردوں کی بجائے اپنے ہی شہریوں پر ڈرون حملہ کردیا جس میں 30 افراد جان سے گئے جبکہ 40 افراد زخمی ہیں

عرب میڈیا کے مطابق ڈرون حملہ ننگرہار کے ضلع خوگیانی میں کیا گیا ہے جس میں افغان فورسز دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانا چاہتی تھیں تاہم فصلوں میں کام کرتے کسان شہری ہی انکا نشانہ بن گئے، بتایا جا رہا ہے کہ زخمیوں میں سے کئی کی حالت تشویش ناک ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

افغان وزارت دفاع نے ڈرون حملے کی تصدیق کی ہے لیکن واقعے کی مزید معلومات دینے سے گریز کیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب ننگرہار کے گورنر کے ترجمان عطااللہ خوگیانی نے حملے کی تصدیق کی ہے اور بتایا ہے کہ اس بارے تحقیقات جاری ہیں۔ حملے پر امریکی فورسز کی جانب سے ردعمل دینے سے گریز کیا جا رہا ہے۔