امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب میں آئل تنصیبات پر حملوں کے جواب میں اپنا رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم جوابی کاروائی کے لئے بالکل تیار ہیں، سعودی عرب کے جواب کا انتظار ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر اپنا پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے حملوں سے تیل کی قیمتوں پر اثر ہو سکتا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ میں نے محفوظ ذخائر سے تیل جاری کرنے کا اختیار دے دیا ہے، تیل کی مقدار کا تعین مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق کیا جائے گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی آئل تنصیبات پر حملہ کیا گیا، ہم مجرم کو جانتے ہیں، ہم پوری طرح چوکس ہیں لیکن تصدیق پر منحصر ہے، سعودی عرب کا انتظار کررہے ہیں کہ وہ کسے اس حملے کا مجرم سمجھتے ہیں اور کن شرائط پر ہمیں آگے بڑھنا ہے۔