بہاولپور: احمد پور شرقیہ ٹینکر الٹنے سے تیل زمین پر پھیل گیا ، قریب کی آبادی کے لوگ تیل جمع کر رہے تھے کہ اسی دوران آگ بھڑک اٹھی جس کی لپیٹ میں آکر متعدد جھلس گئے ، 140 افراد نے دم توڑ دیا اور سینکڑوں زخمی۔ ریسکیو حکام کے مطابق واقعہ تیل جمع کرنے کے دوران پیش آیا ۔ حادثہ کی جگہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں ۔
 احمد پور شرقیہ میں جی ٹی روڈ پر تیز رفتاری کے باعث آئل ٹینکر الٹ گیا ۔ مقامی لوگ تیل جمع کرنے پہنچے تو آگ بھڑک اُٹھی اور کچھ دیر بعد ٹینکر بھی دھماکے پھٹ گیا جس کی زد میں درجنوں افراد آگئے ۔ ریسیکو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور امدادی کارروائیاں شروع کیں ۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں قریب سے گذرنے والی گاڑیاں بھی متاثر ہوئیں