چوہدری نثار نے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا

سابق وفاقی وزیر داخلہ اور ن لیگ کے ناراض رہنما چوہدری نثار نے خاموشی توڑتے ہوئے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔

چوہدری نثار نے ایک کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا میں انتخابات میں آزاد حیثیت سے شامل ہورہا ہوں، اور ہمیشہ عوام کی خدمت کرتا رہوں گا۔

مسلم لیگ ن کے ناراض رہنما کا کہنا تھا کہ پارٹی نے ٹکٹ سیاسی یتیموں کو دے دیے ہیں، میں آزاد الیکشن لڑوں گا، اب زیادہ محنت کی ضرورت ہے۔

مسلم لیگ ن کی مختلف میٹنگز میں چوہدری نثار کے ٹکٹ کے معاملے پر بحث ہوتی رہی ہے، شریف برادران کے مابین اس معاملے پر اختلاف بھی پایا گیا۔

سیاسی حلقوں میں چوہدری نثار کے ٹکٹ کے معاملے پر بے چینی پائی جارہی تھی کہ کیا ن لیگ انھیں ٹکٹ دے دے گی یا وہ کسی اور پارٹی کو جوائن کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *