موبائل کمپنیوں کا 100روپےکےموبائل کارڈپر100روپےکےلوڈ کا اعلان

سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کی روشنی میں موبائل کمپنیوں نے 100 روپے کے کارڈ پر 100 روپے کا بیلنس دینے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان نے گزشتہ دنوں موبائل کارڈز پر عائد کمپنیوں کی جانب سے از خود ٹیکسز کو کالعدم قرار دیا تھا جس کا اطلاق آج رات 12 بجے سے شروع ہوگا۔

موبائل کمپنیوں نے 100روپےکے موبائل کارڈ پر 100 روپےکےلوڈکا اعلان کردیا جس کا اطلاق آج رات یعنی 13 جون کی اپریل سے شروع ہوگا، کمپنیاں عدالتی حکم کے بعد ٹیکس ختم کرنے کی پابند ہیں جس کے تحت یہ فیصلہ کیا گیا۔

قبل ازیں 100 روپے والے کارڈ پر ٹیکس کٹوتی کے بعد صارفین کو 64 روپے 28 پیسے بیلنس موصول ہوتا تھا تاہم آج رات 12 بجے کے بعد سے 100 روپے کے لوڈ پر پورا ہی بیلنس ملے گا۔

سپریم کورٹ کے حکم پر کمپنیوں کی جانب سے صارفین کو 15 روز کا ریلیف دیا جائے گا جس کے بعد فیڈرل بورڈ آف ریونیو اور موبائل کمپنیاں مل کر ٹیکسز کا نیا میکنزم تیار کریں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *