عمران خان کا بجلی بحران کے ذمہ داروں کو قوم کے سامنے لانے کا مطالبہ

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ نگراں وزیراعظم ملک میں جاری توانائی بحران اور سابقہ وفاقی حکومت کی جانب سے پانچ سو ارب کے گردشی قرضے کے حوالے سے قوم کو آگاہ کریں۔ عمران خان نے بجلی بحران کے ذمہ داروں کو قوم کے سامنے لانے کا مطالبہ بھی کردیا ہے۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے نگراں وزیراعظم کو خط لکھا ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ وزیراعظم بجلی کے بحران کی حقیقی صورتحال پر قوم کو اعتماد میں لیں اور قوم کو بتایا جائے کہ پاور سیکٹر میں حکومتی امور کی انجام دہی میں ناکامی کا کون ذمہ دار ہے

انہوں نے کہا کہ عوام کو گردشی قرضوں کی پانچ سو ارب کی رقم کے حوالے سے بھی درست صورتحال بتائی جائے۔

عمران خان نے خط میں کہا کہ طویل مشکلات برداشت کرنے والے عوام کا حق ہے کہ انہیں صحیح حقائق کا پتہ چلے۔ قوم کو پتہ چلنا چاہیے کہ ان کے ساتھ  کیے گئے وعدے اور دعوے کس قدر پورے ہوئے

انہوں نے مزید کہا کہ عوام شریف برادران کے اس دعوے پر بھی جاننا چاہتے ہیں کہ اب بجلی بحران کی ذمہ داری نگراں حکومت پر ہے۔ نگراں حکومت بتائے کہ کیا گڈ گورننس کی جھلک کہیں دکھائی دے رہی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *