شہباز شریف کی سیکیورٹی واپس لے لی گئی

 مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی سیکیورٹی پر تعینات نفری کو واپس بلا لیا گیا۔

 ڈاکٹر حسن عسکری نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھا لیا جس کے بعد انہوں نے بیورو کریسی میں تبدیلی کے احکامات بھی جاری کیے۔

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کو سیکیورٹی دینےسےمتعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس جاری ہے جس میں تمام تر صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں ذاتی رہاش گاہ یا وزیراعلیٰ ہاؤس میں سیکیورٹی دینے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

دوسری جانب شہباز شریف کی حفاظت پر تعینات سیکیورٹی نفری کو واپس بلا لیا گیا، خادم اعلیٰ کی رہائش گاہ 96 ایچ سے بھی اہلکاروں کو واپس آنے کی ہدایت کردی گئی۔ شہباز شریف کی نفری میں ایلیٹ فورس، اے آر ایف سمیت ضلعی پولیس کے 186 اہلکار اور 12 گاڑیاں شامل تھیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *