شہبازشریف کےاثاثوں کی چونکا دینے والی تفصیلات سامنے آگئیں

گذشتہ دس سال میں دو بار پنجاب کے وزیراعلیٰ رہنے والے مسلم لیگ ن کے صدرشہبازشریف کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔ حلف ناموں کے مطابق شہبازشریف کی اہلیہ نصرت شہباز اوربیٹا حمزہ شہباز ان سے زیادہ امیر ہیں ۔

عام انتخابات 2018 کے لیے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی کے مطابق حمزہ شہبازاورشہبازشریف دونوں نے دو، دوشادیاں کررکھی ہیں۔

سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق شہبازشریف کے اثاثے 15کروڑ اورواجب الادا رقم 10 کروڑ روپے ہے۔ لندن میں 2 جائیدادیں اورایک بینک اکاؤنٹ کے علاوہ شہبازشریف مری اورلاہورمیں3 گھروں اور پلاٹس کے مالک ہیں۔

شہباز شریف نے مری ہال روڈ پر ایک کنال 9 مرلے کے گھر کی قیمت 34 ہزار روپے ظاہرکی ہے، اسی مقام پر ایک اور بنگلے کی قیمت 27 ہزار روپے ظاہر کی گئی۔ اس کے علاوہ شیخوپورہ میں 88 کنال زمین اورلاہور میں 568 کنال پر الگ الگ جائیدادیں والدہ کی طرف سے بطو تحفہ ظاہرکی ہیں۔

حدیبیہ انجنئیرنگ ملز، حمزہ اسپننگ ملزاورحدیبیہ پیپرملزمیں شہباز شریف نے اپنےشئیرزبھی ظاہرکیے ہیں

شہباز شریف نے کاغذات نامزدگی میں دو بیویاں نصرت شہباز اور تہمینہ درانی کو ظاہرکیا ہے۔ بیٹے حمزہ شہباز کے علاوہ سابق وزیراعلیٰ کی پہلی اہلیہ نصرت شہبازبھی ان سے زیادہ امیر نکلیں

نصرت شہباز کے اثاثوں کی کل مالیت 22 کروڑ روپے سے زائد ہے جبکہ ان کی دوسری اہلیہ تہمینہ درانی کے اثاثے 57لاکھ روپے ہیں۔

حمزہ شہباز کے کل اثاثوں کی مالیت 41 کروڑ روپے ظاہر کی گئی ہے۔ حدیبیہ پیپرملز،شریف پولٹری فارم سمیت 20ملوں کے شیئرہولڈرحمزہ شہباز نے اپنا بینک بیلنس 43 لاکھ 70 ہزار روپےظاہر کیااس کے علاوہ حمزہ 155 کنال اراضی کے مالک بھی ہیں۔

حمزہ شہباز کے استعمال میں کوئی ذاتی گاڑی نہیں جبکہ انہوں نے بھی والد کی طرح دوبیویوں رابعہ اور مہرالنساء کو ظاہرکیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *