خدیجہ صدیقی کی اپیل سپریم کورٹ نے منظور کرلی

سپریم کورٹ نے خدیجہ صدیقی پر حملے کے ملزم کی بریت کے خلاف اپیل سماعت کے لئے منظور کرلی، ملزم شاہ حسین کو ایک لاکھ روپے کی ضمانتی مچلکے جمع کرانا ہوں گے۔

ملزم کو سزا دیں میرے ساتھ انصاف کریں خدیجہ صدیقی کی اپیل سپریم کورٹ نے سماعت کے لئے منظور کرلی، کیس کی سماعت جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کی۔

عدالت نے سوال اٹھایا کہ خدیجہ صدیقی اور ان کی بہن نے شاہ حسین کو ہی کو ملزم کیوں نامزد کیا ؟ سپریم کورٹ نے ملزم کے قابل ضمانت وارنٹ بھی جاری کردئیے۔

تاہم ملزم حسین کو گرفتاری سے بچنے کے لئے ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانا ہوں گے، سماعت گرمیوں کی تعطیلات کے بعد ہوگی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *